May ۰۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۲ Asia/Tehran
  • ایران کا ہوائی سفر کرنے والوں کے لئے نئے قوانین کا اعلان

ایران کا سفر کرنے والے تمام مسافروں کے لئے کورونا ویکسین کارڈ اور پی سی آر ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ دونوں کو ضروری قرار دے دیا گیا ہے

امام خمینی بین الاقوامی ایئرپورٹ کے سلامتی و حفاظتی انتظامات کے امور کے ڈائریکٹر سید محمد رضا سیف نے کہا ہے کہ ایران کی قومی انسداد کورونا کمیٹی کے نئے دستورالمعل کے مطابق ایران کا سفر کرنے والے بارہ سال سے زیادہ عمر کے تمام ایرانی و غیر ایرانی مسافروں کے پاس کورونا ویکسین کے دو ڈوز کا  سرٹیفکٹ  اور پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹیو رپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔

انھو ں نے بتایا کہ یہ بھی ضروری ہے کہ  کورونا ویکسین کا دوسرا ڈوز لگے کم از کم چودہ روز گذر گئے ہوں اور پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ کو بھی بہتر(72) گھنٹے سے زیادہ نہ گذرے ہوں۔ 

انھوں نے کہا کہ اس سے قبل کورونا ویکسین کارڈ  یا پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ میں سے کسی ایک کا ہونا ضروری تھا مگر اب نئے دستورالعمل کے مطابق ایران کا سفر کرنے والے بارہ سال سے زیادہ عمر کے تمام ایرانی و غیر ایرانی مسافروں کے پاس کورونا ویکسین کے دو ڈوز کا کارڈ اور پی سی آر ٹیسٹ کی نیگیٹیو رپورٹ کا ہونا ضروری ہے۔

ٹیگس