May ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۶:۳۸ Asia/Tehran
  • خلیج فارس کے بارے میں بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز

خلیج فارس کی تاریخ ، ثقافت اور تہذیب کے بارے میں دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس جنوبی ایران کے شہر، بوشہر میں شروع ہوگئی ہے۔

خیلج فارس یونیورسٹی کے چانسلر محمد مدرسی نے کانفرنس سے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ تاریخی شواہد اور دستاویزات کی رو سے، خلیج فارس کا علاقہ تہذیب و تمدن کا گہوارہ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد تہذیب و تمدن کی پرورش کے حوالے سے خلیج فارس کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔

محمد مدرسی نے مزید کہا کہ اس تہذیبی خطے میں ثقافتی اور سماجی تعلقات نیز، دیگر علاقائی اور غیر علاقائی تہذیبی خطوں کے درمیان رابطوں کا فروغ ، اس کانفرنس کے دیگر مقاصد میں شامل ہیں۔

خلیج فارس یونیورسٹی کے چانسلر نے اس خطے کی اہمیت کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں آپ نے فرمایا تھا کہ خلیج فارس ایک اسلامی سمندر ہے اور پوری دنیا کے لیے توانائی کی فراہمی کا اہم ترین مرکز ہے۔

محمد مدرسی نے کہا کہ، یہ بین الاقوامی آبی گزرگاہ سماجی خطے سے زیادہ ، ایک روحانی علاقہ شمار ہوتا ہے۔

ٹیگس