May ۲۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • مجاہدت اور خلوص ملکی مسائل کا حل: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ ملک کے موجودہ مسائل اور مشکلات کے لیے مجاہدت اور خلوص کی ضرورت ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے ارکان سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خرمشہر کی فتح کو قومی نجات اور تلخی زمانہ کو مٹھاس میں تبدیلی کی علامت قرار دیا۔
آپ نے فرمایا کہ ملک کے موجودہ مسائل کے حوالے سے بھی اگر اسی مجاہدت اور خلوص سے کام لیا جائےتو کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی نے دفاع مقدس کے دوران پائے جانے والے خلوص اور مجاہدانہ رویئے پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ یہ خصوصیات اس دور سے مختص نہیں بلکہ ملک کو اس وقت جن داخلی اور خارجی مسائل کا سامنا ہے انہیں بھی مجاہدت اور خلوص اور توکل کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کے بیان کی تفیصلات  تھوڑی دیر بعد۔۔۔۔۔۔

ٹیگس