ایران میں ڈرون طیاروں کا شہر، دشمنوں کی صف میں کھلبلی+ ویڈیو+ تصاویر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i406145-ایران_میں_ڈرون_طیاروں_کا_شہر_دشمنوں_کی_صف_میں_کھلبلی_ویڈیو_تصاویر
اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے زیر زمین ڈرون سٹی کی رونمائی کرکے دشمنوں کو ایک خاص پیغام دے دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے زیر زمین ڈرون سٹی کی رونمائی کرکے دشمنوں کو ایک خاص پیغام دے دیا ہے۔

اسلامی جمہوری ایران کی مسلح افواج کے پیشرفتہ ڈرون طیاروں کے شہر کی رونمائی کی جس میں مختلف قسم کے ڈرون طیارے رکھے گئے ہیں۔ 

اس سے پہلے ایران نے میزائل سٹی کی رونمائی کی تھی اور دشمنوں کو ایک واضح پیغام دے دیا تھا۔ ایک بار پھر حالیہ حساس موقع پر ایران نے ڈرون سٹی کی رونمائی کرکے دشمن کو ایک اور بڑا پیغام دیا ہے۔

میجر جنرل باقری نے ایران کی ڈرون پاور کے حامل خفیہ مرکز کا معائنہ کیا جس کے دوران انہوں نے اس شعبے میں مسلح افواج کی جدید ترین توانائیوں اور قومی سطح پر تیار ہونے والے انواع واقسام کے جدیدترین ڈرون طیاروں کا جائزہ لیا۔

زمین کی گہرائی میں بنے ایرانی ڈرون کے اس خفیہ مرکز کے آپریشنل ہو جانے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران خطے کی ممتاز ڈرون پاور میں تبدیل ہو چکا ہے۔