Jun ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • حوزہ علمیہ قم کے سربراہ  کا ویٹی کن کے فلسفہ ایمان کمپلکس کا دورہ

ایران کے بین الاقوامی دینی مدرسے حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے دینی، اخلاقی اور روحانی اقدار پر حملوں اور شکوک و شبہات کا جواب دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ویٹی کن کے فلسفہ ایمان کمپلکس کے سربراہ لوئیس فرانسسکو سے بات چیت کرتے ہوئے حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی کا کہنا تھا کہ ماڈرانایزیشن اور نئے افکار کی موجیں عصری دنیا میں روحانی، اخلاقی ، ثقافتی اور سماجی قدروں کو متاثر کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکلات کا مقابلہ کرنے کے لیے آسمانی مذاہب کے صاحبان رائے کے درمیان رابطوں، تعاون، نظریہ پردازی اور تحقیق کی ضرورت ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اور خاص طور سے مکتب اہلبیت علیھم السلام میں، انسانیت کے فطری پہلوؤں اور انسانیت کے مشترکہ رشتوں پر خاص توجہ دی گئی ہے۔

ویٹی کن کے فلسفہ ایمان کمپلکس کے سربراہ لوئیس فرانسسکو نے ، حوزہ علمیہ قم کے سربراہ کو اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگا ہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ صدی کے دوران عیسائیت میں تحقیق عقائد کا چلن ختم ہوکر رہ گیا ہے لہذا مذہب کے بارے میں پیدا ہونے والے شکوک و شبہات کا جواب دینا اور مذہبی عقائد کا دفاع کرنا ہمارے مرکز کی اولین ترجیح ہے۔

ایران کے حوزہ علمیہ قم کے سربراہ آیت اللہ اعرافی اور ان کے ہمراہ وفد نے فرانسسکو عیسائی فرقے کے مرکز کا بھی دورہ کیا اور اس مرکز کے سربراہ فادر تھامس سمچ زاک سے بھی ملاقات کی۔

ٹیگس