Jun ۱۳, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • اطالوی موٹر سائیکل سوار سیاحوں کی نظر میں ایران کی اہمیت

اطالوی موٹر سائیکل سوار سیاحوں نے سیاحت کی نظر سے ایران کی اہمیت پر تاکید کی ہے۔

سحر نیوز/ ایران:  اطالوی موٹرسائیکل سواروں نے سماجی امور میں خواتین کی شرکت، لوگوں کی مہمان نوازی، غیر ملکی زبانوں سے نوجوانوں کی زیادہ واقفیت، ایران میں سیکورٹی، سہولیات اور متنوع آب و ہوا کی موجودگی پر خاص طور پر توجہ دی ہے۔ اسنا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکلوں پر ایران کا سفر کرنے والے چھ اطالوی موٹر سائیکل سوار سیاحوں کے ایک گروپ نے ایرانی ٹورازم اینڈ آٹو موبائل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر "محمد حسین صوفی" سے ملاقات میں اس سفر کے دلکش تجربات بیان کئے۔

اطالوی سیاحوں نے ایران کے دورے کے دوران سماجی امور میں خواتین کی شرکت، لوگوں کی مہمان نوازی اور مہربانی، غیر ملکی زبانوں سے نوجوانوں کی زیادہ واقفیت، سیکورٹی، جدید سہولیات، ملک کے مختلف حصوں میں متنوع آب و ہوا اور قدرتی، تاریخی اور ثقافتی یادگاروں کو پرکشش نکات قرار دیا۔اطالوی موٹر سائیکل سوار جن میں سے بعض نے کئی بار ایران کا سفر کیا ہے، خود کو ایران کے ثقافتی سفیر مانتے ہیں اور ایران کو دوسرے سیاحوں سے متعارف کرانے کے لیے کام کریں گے۔

ایران کی ٹورازم اینڈ آٹوموبائل ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر نے موٹرسائیکل کے ذریعے ایران میں داخل ہونے والے سیاحوں کی آمد و رفت کو مزید آسان بنانے کے لیے انجمن کی کوششوں اور ٹورازم اینڈ آٹوموبائل ایسوسی ایشن کی جانب سے بین الاقوامی موٹر سائیکل ریلیوں کے انعقاد کی بھی وضاحت کی۔

ٹیگس