Jun ۱۴, ۲۰۲۲ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • آئی اے ای اے کی رپورٹ غلط انٹیلی جنس اور من گھڑت معلومات پر مبنی ہے : ایران

ایران نے ایٹمی سرگرمیوں کےبارے میں آئی اے ای اے کے د‏‏عوں کو غلط انٹیلی جنس اور من گھڑت معلومات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کی حالیہ رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایران کے محکمہ ایٹمی توانائی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کوئی ایسا ایٹمی مواد موجود نہیں جس کی اطلاع آئی اے ای اے کو نہ دی گئی ہو۔ 
بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ایران سیف گارڈ معاہدے کا پابند ہے اور ہماری تمام ایٹمی سرگرمیاں اس معاہدے کے مطابق، آئی اے ای اے کی نگرانی میں باقی رہیں گی ۔ 
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران کی پرامن ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں آئی اے ای اے کی جانب سے تشویش کے اظہار بلاجواز ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران سیف گارڈ معاہدے اور ایڈیشنل پروٹوکول سے بڑھ کر آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کر رہا ہے اور اس کی تمام سرگرمیاں اور ایٹمی مواد عالمی ادارے کی نگرانی میں ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یورپی ٹرائیکا اور امریکہ نے اسرائیل کے دباؤ میں آکر آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر رافائل گروسی کے تعاون سے ایران مخالف قرار داد منظور کرائی تھی۔
یہ قرار داد ایسے وقت میں منظورکرائی گئی ہے جب امریکہ میں لازمی سیاسی عزم کے فقدان کے باعث ایران کے خلاف پابندیوں کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات پوری طرح سے معطل ہوگئے ہیں۔ 

ٹیگس