ایران اور افغان ریلوے حکام کی ملاقات، خواف ہرات ریلوے لائن پر ہوا تبادلۂ خیال
ایران اور افغانستان کے ریلوے حکام نے ایک دوسرے سے ملاقات اور خواف ہرات، ریلوے لائن منصوبے کی تکمیل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
ایران ریلوے کے شعبۂ تعلقات عامہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان ریلوے کے ڈائریکٹر بخت الرحمان شرافت نے، تہران میں ڈائریکٹر جنرل ریلوے، سید میعاد صالحی سے بات چیت کی۔
ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان ریل رابطوں کو مضبوط بنانے اور خاص طور سے خواف ہرات، ریلوے لائن منصوبے کے تیسرے فیز پر دوبارہ علمدرآمد کی راہوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایران ریلوے کے سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران افغانستان کے ساتھ طویل المدت اور عملی تعاون کے لیے آمادہ ہے۔
افغان ریلوے کے ڈائریکٹر بخت الرحمان شرافت کا کہنا تھا کہ ان کا ملک نہ صرف ہرات خواف ریلوے لائن منصوبے کی تکمیل چاہتا ہے بلکہ ریلوے ملازمین کی تربیت کے لیے بھی ایران کے تعاون کا خواہاں ہے۔