Jun ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • چابہار میں سرمایہ کاری کے بہترین  مواقع

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے پورٹ اینڈ شپنگ امور کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ چابہار بندرگاہ مین اندرون و بیرونی سرمایہ کاری کی ترغیب کا عمل جاری ہے اور ایران کی جانب سے اس علاقے میں ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے چابہار کی بندرگاہ ایران کی ایک ایسی بندرگاہ ہے جو بحر ہند میں بحیرہ مکران میں واقع ہے۔ اپنی اسٹریٹیجک پوزیشن کی بنا پروسطی ایشیا کے خشکی میں محصور مختلف ملکوں منجملہ افغانستان، ترکمنستان، ازبکستان، تاجیکستان، قرقیزستان و قزاقستان کی سمندر تک رسائی کا نزدیک اور آسان ترین ذریعہ ہے جو ان ملکوں کو دنیا کے آزاد سمندر سے بھی جوڑتا ہے اسی بنا پر اس بندرگاہ کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے پورٹ اینڈ شپنگ امور کے ڈائریکٹر ناصر روان بخش نے اسنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت کے فروغ اورتجارتی لین دین کی توسیع میں بحری نقل و حمل کو کم قیمت و پرامن راہ کے اعتبار سے خاص اہمیت حاصل ہے جس کی بنا پر بحری نقل و حمل کا عمل ساحلی ملکوں میں رقابت کا ذریعہ بھی بنا ہوا ہے۔

ناصرروان بخش نے کہا کہ اس پوزیشن اور قدرتی ظرفیت و توانائی سے استفادہ کرنے کے لئے مختلف ممالک اس سمندرمیں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

ایران بھی اسٹریٹیجک پوزیشن کے اعتبار سے شمال و جنوب اور مشرق سے مغرب کی طرف جغرافیائی پوزیشن کے پیش نظر دنیا کے لئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔

 ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے پورٹ اینڈ شپنگ امور کے ڈائریکٹرنے کہا کہ ایران کی چابہار بندرگاہ آزاد سمندر میں داخل ہونے کے ایک اہم دروازے کی حیثیت رکھتی ہے جس کی بنا پر مختلف ممالک کی توجہ اس بندرگاہ پر مرکوز رہتی ہے اور بہت سے ممالک اور کمپنیوں نے اسی بنا پر اس بندرگاہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لی ہے اور اہم سمجھوتے طے کئے ہیں۔

اس سلسلے میں چابہار بندرگاہ کی توسیع سے متعلق ایران، ہندوستان اور افغانستان کے سہ فریقی سمجھوتے کی طرف بھی اشارہ کیا جا سکتا ہے۔

ناصر روان بخش نے کہا کہ اس بندرگاہ کی بدولت ایران کے راستے پڑوسی ملکوں کی تجارت اور آزاد سمندر تک ان کی رسائی کے تعلق سے چابہار بندرگاہ اہم اور مناسب ذریعہ ہے۔ 

ٹیگس