Jun ۲۱, ۲۰۲۲ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran

امام رضا علیہ السلام کے حرم میں دہشت گردانہ کارراوئی کرنے والے دہشت گرد کو پھانسی دے دی گئی۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے چیف جسٹس نے یہ اطلاع دی۔ ان کا کہنا تھا کہ حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ مقدس میں دہشت گردانہ کارروائی کرنے والے دہشت گرد کو گزشتہ روز صبح پھانسی دے دی گئی

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس غلام علی صادقی نے کہا کہ کافی تحقیقات کے بعد محمد طاہر فرزند عبد اللطیف مرادی کو گناہگار پایا گیا۔  واضح رہے کہ 3 اپریل اور ماہ مبارک رمضان میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے صحن مبارک میں عبد اللطیف نامی تکفیری دہشت گرد نے تین عالم دین پر چاقو سے حملہ کیا تھا جن میں سے ایک فوری شہید ہوگئے تھے جبکہ دوسرے علاج کے دوران درجہ شہادت پر فائز ہوئے۔

تیسرے عالم دین شدید زخمی ہوئے تھے۔

ٹیگس