Jun ۲۸, ۲۰۲۲ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • ایران کی مسجد کبود، اسلامی دنیا کا فیزوزہ

اسلامی دنیا کے فیروزے کے نام سے مشہور، اسلامی دور کے فن تعمیر کا شاہکار، مسجد کبود، شمال مغربی ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان کے صدر مقام تبریز میں میں واقع ہے۔

مسجد کبود شہر تبریز کے قابل دید مقامات میں سے ایک ہے اور صوبہ مشرقی آذربائیجان آنے والے مسافر اور سیاح ، ایرانی فن تعمیر کے اس شاہکار کا نظارہ کرنے ضرور آتے ہیں ۔ سن گیارہ سو ترانوے ہجری میں آنے والے زلزے سے اس مسجد کو کافی نقصان پہنچا تھا لیکن سن تیرہ سو اٹھارہ میں اس خوبصورت اور تاریخی مقام کی تعمیرنوع کا فیصلہ کیا گیا۔ مسجد کبود کی تعمیرو مرمت کا کام تیرہ سو ترانوے ہجری تک چلتا رہا۔
کاشی کاری کے تنوع اورظرافت اور اپنے لاجوردی رنگ کی وجہ سے یہ مسجد فیروزہ عالم اسلام کے نام سے مشہور ہے۔
یہ مسجد آذری ایرانی فن تعمیر کے تحت بنائی گئی جس میں مربع شکل کا ایک بڑا صحن،  وضو کے لیے حوض اور نشیمن بنائے گئے  ہیں جنہیں معرق یا ابھر ے نقش و نگار والی فیروزی ٹائیلوں سے مزین کیا گیا ہے۔
تبریز کی مسجد کبود ایران کے قومی آثار قدیمہ کا حصہ شمار ہوتی ہے ۔ ان دنوں موسم گرما باوجود اپنے معتدل اور ٹھنڈے موسم کی وجہ سے تبریز شہر ہزاروں سیاحوں کا میزبان ہے۔

ٹیگس