Jun ۲۹, ۲۰۲۲ ۲۰:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران بحیرہ خزر کو امن و دوستی کا سمندر سمجھتا ہے، صدر رئیسی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے بحیرہ خزر کے ساحلی ملکوں کے چھٹے سربراہی اجلاس میں کہا کہ ایران بحیرہ خزرکو امن و دوستی کا سمندر اور علاقے کے ملکوں کے درمیان رشتوں کو مضبوط کرنے والا مضبوط محرک سمجھتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ترکمنستان کے دارالحکومت عشق آباد میں بحیرہ خزر یا کیسپین سی کے ساحلی ملکوں کے سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ متعدد سمجھوتوں اور دستاویزات کو تدوین کرکے ایک وسیع و عریض سمندر کے ذخائر سے استفادے اور باہمی تعاون کے لئے مناسب قانونی بنیاد قائم کی گئی ہے اور یہ سب کچھ اس سمندر کے ساحلی ملکوں کی دانشمندی اور دوطرفہ مفادات کے ادراک اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ بحیرہ خزر کے پانچ ساحلی ملکوں کے باہمی تعاون اور اپنی اپنی توانائیوں اور استعداد پر بھروسہ کرکے بحیرہ خزر کے علاقے کو امن و دوستی کے علاقے کے طور پر محفوظ رکھیں اور اس علاقے کے ممالک کے طویل المیعاد مفادات کا خیال رکھیں ۔
ایران کے صدر نے کہا کہ ایران بحیرہ خزر کو امن و دوستی اور خطے کے عوام کے درمیان رشتوں کو مضبوط بنانے کا محرک سمجھتا ہے اور دوطرفہ احترام اور مفادات کی بنیاد پر ہمہ جانبہ تعاون کے لئے تیار ہے۔

ٹیگس