Jul ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
  • کشتی کے ایشیائی مقابلوں میں ایران بازی مار لے گیا

گریکو رومن کشتی کی ایشیائی چیمپیئن شب کو ایران کے نوجوان پہلوانوں نے اپنے نام کر لیا۔

ارنا نیوز کے مطابق گریکو رومن کشتی کے ایشیائی مقابلے بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منگل اور بدھ کو منعقد ہوئے جن میں ایرانی پہلوانوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سات سونے ایک چاندی اور دو کانسی کے تمغے جیت کر مقابلوں کی چیمپیئن اپنے نام کر لی۔

سید آرش نگہداری، احمد رضا محسن نژاد، ایمان محمدی، سید دانیال سہرابی، امیر عبدی، علی رضا مُہمدی اور فردین ہدایتی نے بالترتیب پچپن، ساٹھ، ترسٹھ، سڑسٹھ، بہتر، بیاسی اور ایک سو تیس کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کے چمچماتے تمغے اپنے نام کئے۔ مسعود کاؤسی نے ستہتر کلوگرام کی کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور علی عابدی درزی اور امیر رضا اکبری ستاسی اور ستانوے کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

کشتی کے ان مقابلوں میں ایران مجموعی طور پر دوسو پچین پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا جبکہ قزاقستان اور قرقیزستان بالترتیب ایک سو بچھہتر اور ایک سو پچپن پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

 

ٹیگس