ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 120 بلین ڈالر
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i408350-ایران_کی_غیر_ملکی_تجارت_کا_حجم_120_بلین_ڈالر
ایران نے پابندیوں کے باوجود بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کیں ۔
(last modified 2026-01-16T11:59:24+00:00 )
Jul ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 120 بلین ڈالر

ایران نے پابندیوں کے باوجود بہت زیادہ کامیابیاں حاصل کیں ۔

ایرانی وزیر صنعت، معدن اور تجارت رضا فاطمی امین نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ایران کی غیر ملکی تجارت کا حجم 120 بلین ڈالر تھا جو کہ بارٹر میکینزم، رقم کی منتقلی اور سیوڈو سوئفٹ(SWIFT)  کے طریقوں سے کیا گیا تھا۔

انہوں نے بیلاروس اور ایران کے پارلیمانی دوستی گروپ کے سفیر کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران 40 سال سے زیادہ عرصے سے پابندیوں کی زد پر ہے لیکن ان برسوں میں ہم نے پابندیوں کے باوجود بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔

ایرانی وزیر نے کہا کہ کان کنی کے آلات کے میدان میں عظیم کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اور ایران کے پاس اس شعبے میں بہت سے معدنی ذخائر اور اس شعبے میں سرگرم کمپنیاں موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے دریافت ہونے والے تانبے کے ذخائر دنیا کے ذخائر کا کل سات فیصد شمار ہوتے ہیں۔