Jul ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کی جونیئر گریکو رومن کشتی ٹیم عالمی چمپئن بن گئی

 ایرانی گریکو رومن کشتی نے اٹلی میں منعقدہ عالمی انڈر 17 مقابلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135 پوائنٹس اور 7 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

عالمی انڈر 17 گریکو رومن کشتی چمپئن شپ کے مقابلے 25 سے 27 جولائی تک اٹلی کے شہر روم میں منعقد ہوئے جس میں ایران کی قومی اٹیم نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135 پوائنٹس کے ساتھ ساتھ ایک طلائی، 2 چاندی اور 4 کانسی کے تمغے اپنے نام کر لیے۔

ان مقابلوں میں علی احمدی وفا نے اڑتالیس کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ محمد غلامی نے اکیاون اور اہورا بویری نے پینسٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں چاندی کے تمغے اپنے نام کئے اور پیام احمدی، سید رضا آذرشب، حمید رضا کشتکار اور محمد جہانگیری بالترتیب پیتالیس، اسّی، بانوے اور ایک سو دس کلوگرام کی کیٹیگری میں کانسی کے تمغوں کے حقدار قرار پائے۔

ایرانی ٹیم کے بعد آذربائیجان اور جارجیا کی ٹیمیوں نے بالترتیب  130 اور 121 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ٹیگس