Aug ۰۷, ۲۰۲۲ ۰۳:۰۸ Asia/Tehran
  • اربعین مارچ ، بین الاقوامی استقامتی محاذ کا جلوہ ہے ، صدر مملکت

صدر ایران نے ایک پیغام میں اربعین مارچ کو ، بین الاقوامی استقامت کا مظہر قرار دیا ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر  آيت اللہ سید ابراہیم رئيسی نے مشہد مقدس سے پیدل کربلا جانے والے اربعین کے زائروں کے کارواں کے نام ایک پیغام میں ، کہا ہے کہ ، اربعین مارچ میں، قلبی ایمان و عقیدہ اور اسی طرح عشق و محبت نظر آتا ہے اور اختلافات و کشیدگی سے دور رہتے ہوئے دنیا کے مختلف ملکوں کے عوام کے درمیان تعاون، مکتب اہل بیت علیہم السلام کی ولایت کا خاص جلوہ ہے ۔

صدر ایران کے پیغام میں کہا گيا ہے کہ امام حسین کا چہلم ، تاریخ میں ہمیشہ جاری رہنے والا کارنامہ ہے جو حریت پسندوں کے دلوں کو جلاء بخشتا ہے، راہ حق کے مجاہدوں کے عزم کو راسخ کرتا ہے اور حسینیوں کی فتح کے ابدی نعروں سے پوری دنیا گونج اٹھتی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کے پیغام میں کہا گيا ہے کہ اربعین اس بات کی علامت ہے کہ عاشور اور حسین ابن علی کا پیغام ہمیشہ باقی رہے گا اور اسی لئے اربعین مارچ کے عظیم الشان انعقاد سے پوری دنیا کی توجہ اس سمت مبذول ہوئی ہے ۔

صدر ایران نے کہا کہ آج اربعین مارچ بین الاقوامی استقامتی محاذ کا جلوہ ہے اور عالم اسلام کے بہت سے مسلمانوں کے دلوں کو استقامت و بصیرت کی علامت یعنی امام حسین علیہ السلام کے گرد اکٹھا کرتا ہے  ۔

واضح رہے  ایران کے مشہد مقدس سے ایک کارواں پیدل کربلا جا رہا ہے اور پروگرام کے مطابق یہ فاصلہ بہتر دنوں میں طے کیا جائے گا ۔

 

ٹیگس