Aug ۱۳, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۷ Asia/Tehran
  • اسلامک سولیڈیریٹی گیمز، میڈل انڈیکس میں ایران کا دوسرا نمبر

اسلامی جمہوریہ ایران ، مسلم ملکوں کے کھیلوں میں چھپن تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

پانچویں اسلامک سولیڈیریٹی گیمز، ترکیہ کی میزبانی میں قونیہ شہر میں جاری ہیں ۔ ان کھیلوں میں شریک ایرانی دستہ اب تک سونے کے بائیس، چاندی کے اٹھارہ اور کانسی کے سولہ تمغے حاصل کرچکا ہے اور میڈل انڈیکس میں دوسرے نمبر ہر کھڑا ہے۔

میڈل انڈیکس میں ترکیہ  پہلے نمبر ہے جبکہ ازبکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ ترکیہ کے دستے نے سونے اور چاندی کے اڑتالیس ، اڑتالیس جبکہ کانسی کے اکتالیس تمغے جیتے ہیں ۔ ازبکستان  نے سونے کے اٹھارہ، چاندی کے چودہ اور کانسی کے اکیس تمغے حاصل کیے ہیں ۔ اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں شریک ایرانی پہلوانوں نے سب سے زیادہ بارہ تمغمے حاصل کیے ہیں جن میں سونے کے سات، چاندی کے دو اور کانسی کے تین تمغے شامل ہیں ۔

ٹیگس