Aug ۱۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایران پھر فاتح

ایران کے نوجوان پہلوانوں نے فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں اپنے جوہر دکھاتے ہوئے چیمپیئن شب کو اپنے نام کر لیا۔

فری اسٹائل ورلڈ سیسلنگ چیمپیئن شب کے مقابلے پندرہ سے سترہ اگستر تک بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں ہوئے جہاں ایرانی پہلوان بازی مارنے میں کامیاب رہے۔

ان مقابلوں میں ایرانی پہلوانوں نے مجموعی طور پر تین سونے، ایک چاندی اور چار کانسی کے تمغے جیت پر ایک سو انسٹھ پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ایران کی ٹیم کے بعد امریکہ اور ہندوستان دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے بالترتیب ایک سو بتیس اور ایک سو بارہ پوائنٹس اسکور کئے۔

گزشتہ برس بھی ایران کی ٹیم روس کے شہر اوفا میں ہونے والی فری اسٹائل کشتی کی ورلڈ چیمپیئن شب میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

اس کامیابی پر صدر ایران سید ابراہیم رئیسی اور اسپیکر محمد باقر قالیباف نے الگ الگ مبارکبادی پیغام جاری کر کے قومی پہلوانوں کی جد جہد کو سراہا اور اُسے ملک اور عوام کے لئے عزت و آبرو کا باعث قرار دیا۔

قابل ذکر ہے کہ کشتی کی دنیا میں اسلامی جمہوریہ ایران ایک نمایاں مقام رکھتا ہے اور اب تک ایرانی پہلوان کشتی کے دسیوں بین الاقوامی مقابلوں میں اپنے حریفوں کو پچھاڑ کر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔

 

ٹیگس