Aug ۲۹, ۲۰۲۲ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کے ہاتھوں امام رضا علیہ السلام کی قبر اطہر کی غبار روبی۔ ویڈیو

فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی قبر مطہر سے غبار روبی کا روح پرور اور معنوی عمل رہبر انقلاب اسلامی اور دیگر معزز شخصیات کے ہاتھوں انجام پایا۔ 

کورونا کی صورت حال میں بہتری آنے کے بعد رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مشہد مقدس کا دورہ کیا۔

 ماہ محرم کے آخری ایام میں انجام پانے والے اس سفر کے دوران فرزند رسول حضرت امام علی‌ بن‌ موسی الرضا علیه‌ السلام کی ضریح اور قبر اقدس کی غبار روبی بھی عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پر علمائے کرام، اہم شخصیات اور حرم رضوی کے اعلیٰ عہدے دار اور خادمین بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام اللہ مجید سے شروع ہوا اور زیارت جامعه کبیره اور اہل‌ بیت علیهم‌ السلام کے ذکر اور مصائب پر اختتام پذیر ہوا۔

ٹیگس