Sep ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۴۸ Asia/Tehran
  • ایٹمی مذاکرات سے متعلق اراکین  پارلیمنٹ کا صدر رئیسی کو خط

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے صدر مملکت ڈاکٹر رئیسی کے نام اپنے مراسلے میں ، بلا ضمانت امریکی وعدوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کی پریزائڈنگ کمیٹی کے ترجمان نظام الدین موسوی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اراکین نے صدر مملکت ڈاکٹر رئیسی کے نام اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ بلا ضمانت امریکی وعدوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے تاکہ ایٹمی معاہدے کو دوبارہ کوئی نقصان نہ پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ ایرانی عوام کے خلاف عائد امریکہ کی غیر قانونی پابندیوں کے خاتمے کے مقصد سے مذاکرات کا نیا دور ویانا میں چار اگست کو شروع ہوا تھا جو آٹھ اگست کو اپنے اختتام کو پہنچا۔
اس مرحلے میں مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے مذاکرات کے یورپی کوآرڈینیٹر انریکہ مورے نے کچھ تجاویز پیش کی تھیں۔
مذاکرات کے تقریباً سبھی فریق کا اس بات پر اتفاق ہے کہ اب اس سلسلے میں مذاکرات کے عمل کو جلد از جلد وائنڈ اپ کر کے اُسے نتیجہ تک پہنچانے کی ضرورت ہے مگر اب تک اس راہ میں امریکی حکام کا رویہ، انکی بے عملی اور کھوکھلے دعوے رکاوٹ بنے رہے ہیں۔ جبکہ نتیجہ امریکہ کے سیاسی فیصلے پر فوری طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 

ٹیگس