Sep ۰۵, ۲۰۲۲ ۲۱:۴۲ Asia/Tehran
  • شہید سلیمانی نامی بحری جنگی جہاز سپاہ کی بحریہ میں شامل

ایک نئے ماڈل کا تیز رفتار اسٹیلتھ جنگی جہاز ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

شہید سلیمانی نام سےموسوم یہ بحری جہاز ریڈارکی پہنچ سے کافی حد تک بچ سکتا ہے اور اپنی ڈیزائن کی وجہ سے، اسے ایران کی بحری حدود سے دور مختلف نوعیت کی کارروائیوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس اسٹیلتھ پانی کے جہاز پر مختلف نوعیت کے میزائل، ریڈاراور مواصلاتی سسٹم نصب کئے گئے ہیں ۔ ایسے الیکٹرانک جنگی وسائل اور ریڈار بھی اس جہاز پر نصب ہیں جن کے ذریعے تمام جہازوں اور آبدوزوں کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

ڈرون اور اسپیڈ بوٹس کو بھی اس جنگی جہاز سے لانچ کیا جا سکتا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر بھی اس پر لینڈ کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ شہید سلیمانی جنگی جہاز کو مکمل طور پر ایران کے نوجوان ماہرین نے ڈیزائن کیا اور بنایا ہے۔ اس تیز رفتار جنگی جہاز کو مختلف نوعیت کی کارروائیوں میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

ٹیگس