Sep ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • قائد انقلاب اسلامی کی کتاب قیام حسینی کا اسپینش ترجمہ

قائد انقلاب اسلامی کی کتاب قیام حسینی کی خاصی مقبولیت کے بعد اب اُس کا ترجمہ اسپینش زبان میں بھی کر دیا گیا ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کےمطابق یہ مذکورہ کتاب در حقیقت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کی دو تقاریر کا مجموعہ ہے جو قیام حسینی کے اغراض و مقاصد کے موضوع پر سنہ دوہزار ایک اور دوہزار تین میں کی گئی تھیں۔

قائد انقلاب نے اپنے ان تقاریر میں اس بات کی نفی کی ہے کہ امام حسین علیہ السلام نے حکومت کے حصول یا شہید ہونے کی غرض سے قیام کیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے امام علیہ السلام کے اقوال و فرمودات کا سہارا لے کر آپ کے مقصد کو انحرافات کے مقابلے میں قیام قرار دیا ہے۔

قیام حسینی نامی کتاب کو تہران کے صہبا پبلیشرز نے شائع کیا جس کا ترجمہ انٹرنیشنل پبلیشنگ سینٹر فانوس دریائی نے محترمہ انخلیکا ماریا روخاس کے ذریعے کروایا ہے۔

پروگرام کے مطابق یہ کتاب جلد ہی نشر ہونے کے بعد لاطینی امریکہ کے شہروں کے لئے منظر عام پر آ جائے گی۔

ٹیگس