Jan ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۶:۴۳ Asia/Tehran
  • عالم اسلام کے سو سے زیادہ علمائے کرام اور دانشوروں نے کیا اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبر انقلاب کی بھر پور حمایت کا اعلان

عالم اسلام کے سو سے زیادہ علمائے کرام اور دانشوروں نے ایران میں حالیہ امریکی صیہونی فتنے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام: عالم اسلام کے سو سے زائد علماء اور دانشوروں نے حالیہ فتنہ میں اسلامی جمہوریہ ایران اور رہبر انقلاب اسلامی کی حمایت میں ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے ٹرمپ کو محارب قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ بیاں میں اسی طرح رہبر انقلاب اسلامی کو دھمکی دئے جانے اور اس کے سنگین نتائج کی بابت سخت خبردار کیا گیا ہے۔

علماء نے رہبر انقلاب اسلامی کی مدبرانہ قیادت و رہبری اور اسی طرح عالم اسلام کے امور میں آپ کی بے مثال خدمات کی قدردانی کی ہے۔ عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکہ اور غاصب صہیونی حکومت کے سازشی منصوبوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر دشمن نے کسی بھی قسم کی غلطی کا ارتکاب کیا تو پوری دنیا کے آزاد ضمیر انسان ان سازشوں کے مقابلے میں اٹھ کھڑے ہوں گے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

بیان میں آیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای ایران کے اسلامی جمہوری نظام کے قائد ہونے کے ساتھ ساتھ باعزت اسلامی محاذ کے علمبردار اور امت اسلامیہ کے عظیم رہنما بھی ہیں، جو حکمت، جرات و بہادری کے ساتھ امت اسلامیہ کے وقار اور عظمت کا دفاع کررہے ہیں۔ بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی کے خلاف دھمکی آمیز لہجے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گااور اس قسم کے رویۂ کواسلامی مقدسات پر حملہ تصور اور اسلامی عزت و وقار کے محاذ سے دشمنی کا اعلان سمجھا جائے گا۔

 

ٹیگس