Sep ۱۵, ۲۰۲۲ ۱۵:۳۶ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے حصول میں کوئی ٹھوس رکاوٹ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایٹمی معاہدے کی بحالی کے بارے میں مایوسی پھیلانے والے بیانات پر نکتہ چینی کی ہے۔

نیوز ایجنسی ایسنا سے بات چیت کرتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کی بحالی میں کوئی ٹھوس رکاوٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ای اے کی جانب سے اٹھانے والے معاملات ، بعض ملکوں کی سیاسی ڈرامہ بازی سے متاثر ہیں ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس تاثر کو بھی مسترد کردیا کہ، ایٹمی معاہدے کی بحالی کی امیدیں نہ ہونے کے برابر ہیں ۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آئی اے ای اے کی جانب سے اٹھائے جانے والے معاملات کا تعمیری ماحول میں جائزہ لینے کے لیے تیار ہے اور انہیں ہمیشہ کے لیے نمٹانا چاہتا ہے تاکہ آئندہ یہ معاملات معاہدے پرعملدرآمد میں  رکاوٹ نہ بن سکیں ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تہران اب تک آئی اے ای اے کے ساتھ دو طرفہ تعاون کرتا آیا ہے اور پچھلےبرسوں کے دوران باہمی تعاون میں مزید پائیداری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے دوہزار پندرہ کے ایٹمی معاہدے کے تحت ، آئی اے ای اے کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور اس عالمی ادارے کی جانب سے بورڈ آف گورنرز کو پیش کی جانے والے پندرہ رپورٹوں میں، ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

ٹیگس