دشمن کی شرارتوں کا دندان شکن جواب دیں گے: ایران
Sep ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
ایران نے کہا ہے کہ اسلامی نظام کو کمزور کرنے والے ہر اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائیگا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ٹویٹ میں امریکی اقدام پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی نظام کو کمزور کرنے والے ہر اقدام کا دندان شکن جواب دیا جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ غیر قانونی پابندیوں کے ذریعے ایران کو کمزور کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم اسے اس میں ابھی تک ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ زیادہ سے زیادہ پابندیاں عائد کرنے کے اپنے منافقانہ رویے سے ایران کے خلاف اپنے ناپاک مقاصد کو عملی جامہ پہنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔