اسلامی اقدار اور نظام و انقلاب سے وفاداری کا عظیم الشان مظاہرہ
اسلام اور اسلامی نظام کی حمایت میں اور قرآن اور دینی اقدار کی توہین کرنے والوں کے خلاف دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی شہر و قصبوں میں عوام نے زبردست اجتماعات کئے اور ریلیاں نکال کر بلوائیوں، دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا۔
اسلام اور اسلامی نظام کی حمایت میں اور قرآن اور دینی اقدار کی توہین کرنے والوں کے خلاف دارالحکومت تہران سمیت ایران کے سبھی شہروں و قصبوں میں عوام نے زبردست اجتماعات کئے اور ریلیاں نکال کر بلوائیوں دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کے منہ پر زور دار طمانچہ رسید کیا ۔امت رسول اللہ کے نعرے کےتحت سب سے بڑا اجتماع تہران کے انقلاب اسکوائر اور اطراف کی سڑکوں پر دیکھا گیا جہاں دسیوں لاکھ تہرانیوں نے بلوائیوں اور مقدسات کی توہین کرنے والوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔
اس عظیم الشان اجتماع کے موقع پر ایک قرار داد بھی پڑھ کر سنائی گئی جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ انقلاب اور ملک دشمن عناصر نے اربعین جیسے وحدت بخش اجتماع سمیت ایران کی عالمی میدانوں میں کامیابیوں کو متاثر کرنے کے لئے بعض وطن فروش عناصر کی مدد سے گھناؤنی حرکتوں کا ارتکاب کیا اور قرآن اور اہل بیت کی توہین کرکے خود کو خدا اور ملت کے سامنے ذلیل و رسوا کردیا۔
دارالحکومت تہران کے علاوہقم،مشہد، رشت، قزوین، ساری، اصفہان، شیراز، یاسوج اور بندرعباس سمیت ایران کے ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبوں میں بھی عظیم الشان عوامی اجتماعات کے مناظر دیکھنے میں آئے جہاں عوام نے اپنے اتحاد اور عالمی سازشوں کے مقابلے میں اپنی بیداری کا بھرپور انداز میں مظاہرہ کیا۔