ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ ویانا پہنچ گئے
Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۱:۱۵ Asia/Tehran
ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچ گئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچ گئے۔
اس دورے میں محمد اسلامی بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے 66 ویں سالانہ اجلاس میں شرکت اور اس کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی سے ملاقات کریں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کا 66 واں جنرل اجلاس آج پیر کو ویانا میں ایجنسی کے ہیڈکوارٹر میں شروع ہو گا۔
ایران کے جوہری توانائی کے ادارے کے سربراہ محمد اسلامی اس اجلاس سے خطاب کریں گے۔