Sep ۲۶, ۲۰۲۲ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • فرزند رسول امام رضا (ع)  کی شہادت ؛ 42 لاکھ زائر مشہد مقدس پہنچ گئے

صوبہ خراسان رضوی کے زائرین کے امورکی کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اٹھارہ ستمبر سے اب تک بیالیس لاکھ زائر مشہد مقدس میں داخل ہوچکے ہیں۔

صوبہ خراسان رضوی کے زائرین کے امور کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے سربراہ حجت گنابادی نژاد نے کہا ہے کہ اس وقت مشہد مقدس شہر میں امام رضا علیہ السلام کے زائروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور بیشتر ہوٹل اور عارضی رہائشگاہیں بھر چکی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل اور مسافرخانے نوے فیصد تک بھر چکے ہیں ۔

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے مراسم میں شرکت کے لئے 5 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین بھی زمینی راستے سے مشہد مقدس پہنچ چکے ہیں -

ایران کےسرحدی شہر میرجاوہ میں ایران کے ایک صوبائی عہدیدار کا کہنا ہے کہ تیس صفر امام رضا علیہ السلام کی شہادت کے مراسم میں شرکت کے لئے اتوار تک 5 ہزار پاکستانی زائرین زمینی راستے سے ایران میں داخل ہوچکے تھے۔

ٹیگس