Sep ۲۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۰۶ Asia/Tehran
  • شرپسندوں اور بلوائیوں کے خلاف ایرانی عوام کے مظاہروں کی قدردانی

ایران کی وزارت داخلہ نے شرپسندوں اور بلوائیوں کے خلاف امت رسول اللہ کے نام سے ہونے والے عوامی اجتماعات میں ایرانی عوام کی بھرپور شرکت کی قدردانی کی ہے۔

 ایران کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ، مقدس اسلامی نظام، دین اسلام کے خالص نظریات پر استوار ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام عوامی طاقت کے بھروسے پر ، حق پرستی اور حریت پسندی کے محاذ پر پیش پیش ہے اور عالمی استبدادی طاقتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہا ہے۔
ایران کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ بیان میں آیا ہے کہ عالمی استبدادی نظام ، بیرونی وابستگی اور ظلم کی نفی پر استوار اسلامی انقلاب کے اعلی اہداف کو نشانہ بناکر، خطے اور دنیا میں اٹھنے والی خودمختاری اور آزادی کی تحریکوں کو روکنے کی غرض سے ، ایران کے اسلامی نظام کو کنٹرول اور کمزوز کرنے کی بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ 
بیان میں کہا گیا ہے کہ دشمنوں کی جانب سے پچھلے چند روز کے دوران ہونے والے بلؤوں کی حمایت ، ملکی سلامتی اور امن کے ستونوں کو نقصان پہنچانے کی ایک اور کوشش تھی جو اس بار بھی اسلامی جمہوری نظام کی عوامی حمایت سے ، دشمن کی ناواقفیت کے سبب ناکام ہوگئی۔ 
ایران کے عوام نے اتوار کے روز ملک کے مختلف شہروں میں امت رسول اللہ کے نام سے ہونے والے اجتماعات میں شرکت کرکے، بلوائیوں کے تخریبی اقدامات ، عوامی املاک پر حملوں اور امن کے محافظوں کو شہید کیے جانے کی مذمت کی تھی۔ 
قابل ذکر ہے کہ ایسے وقت میں جب ایرانی عوام کی ایک بڑی تعداد، مرحومہ مہسا امینی کی موت پر غمگین تھی، بعض شرپسند عناصرنے تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں عوامی املاک کو بھاری  نقصان پہنچایا ہے۔

ٹیگس