Oct ۰۱, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
  • تہران میں بین الاقوامی صنعتی نمائش

بائیسویں بین الاقوامی صنعتی نمائش تہران میں شروع ہوگئی۔

ایران کے دارالحکومت تہران کے انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر سینٹر میں شروع ہونے والی اس نمائش میں چار سو چھبیس ملکی اور غیر ملکی کمپنیاں شریک ہیں۔
ایران کے نائب وزیر صنعت و تجارت محمد مهدی برادران نے اکتیس ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلی اس بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کیا۔ اس نمائش میں چین، جرمنی، جاپان، ترکی، اسپین، اٹلی، بیلجیئم، ملائشیا، تائیوان ، جنوبی کوریا، پولینڈ اور ہنگری کی درجنوں صنعتی کمپینوں نے اپنے اسٹال لگائے ہیں۔ 
یہ بین الاقوامی صنعتی نمائش آئندہ چار روز تک جاری رہے گی۔ 

ٹیگس