Oct ۲۰, ۲۰۲۲ ۰۹:۴۸ Asia/Tehran
  • ایران کی اندر 23 کشتی کے پہلوانوں کا ایک گروپ فوٹو
    ایران کی اندر 23 کشتی کے پہلوانوں کا ایک گروپ فوٹو

اپنے ایک پیغام میں ایرانی صدر حجت الاسلام سید ابراہیم رئیسی نے ورلڈ کشتی چمپئن شپ میں شامل ایران کی یو23 ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق اسپین میں یو-23 کشتی  ورلڈ چمپئن شپ کے مقابلے گزشتہ پیر کو شروع ہوئے تھے جو بدھ والے دن اپنے اختتام کو پہنچے اور آخری روز پانچ مختلف درجوں کے فائنل مقابلے ہوئے۔

ایرانی کشتی کی ٹیم نے ان مقابلوں میں  تین گولڈ میڈل جیتے۔ پویا دادمرز نے 55 کلوگرام، ایمان محمدی نے 63 کلوگرام اور سید دانیال سہرابی نے 67 کلوگرام کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتے جبکہ امیر عبدی نے 72 کلوگرام، علی اکبر یوسفی نے 130کلوگرام اور علی عابدی درزی نے97 کلوگرام کے مقابلوں میں برانز میڈل جیتے۔

ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنی تہنیتی پیغام میں ایرانی امید نیشنل کشتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے  لکھا:

"امیدنیشنل ریسلنگ ٹیم کی کامیابی ساری ایرانی قوم کےلئے خوشی اور فخر کا باعث ہے"

انہوں نے مزید کہا کہ یہ چمپئین شب ہمارے عزیز جوانوں کی قابلیت اور عزم کا اظہار ہے اور ان مقابلوں میں کامیابی کشتی کے میدان میں ہمارے ایرانی جوانوں کی کوششوں کی بدولت ہیں۔

سید ابراہیم رئیسی نے  ایرانی امید گریکو رومن ریسلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں، کوچوں اور اسٹاف کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

ٹیگس