کشتی کے عالمی مقابلے میں ایرانی پہلوان کو سونے کا تمغہ
Aug ۲۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۴ Asia/Tehran
نوجوانوں کی کشتی کے عالمی مقابلے میں ایرانی پہلوان امیر رضا دہ بزرگی نے طلائی طمغہ حاصل کرلیا۔
سنیچر کو روس کے شہر اوفا میں نوجوانوں کی گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلوں کے فائنل میں پچپن کلو کے وزن میں ایران کے پہلوان امیر رضا دہ بزرگی کا مقابلہ ازبکستان کے علی مردون عبداللہ یف سے ہوا۔
امیر رضا دہ بزرگی نے یہ مقابلہ تین ایک سے جیت کے اپنے وزن کے گروپ میں طلائی طمغہ حاصل کرلیا۔
دوسری طرف ترسٹھ کلو وزن کے مقابلے میں ایران کے ایمان محمدی نے رومانیہ کے مانوئل استویچا کو آٹھ صفر سے شکست دے کر کانسی کا طمغہ جیت لیا۔ نوجوانوں کی گریکو رومن کشتی کے عالمی مقابلے کا فائنل سنیچر کو روس کے شہر اوفا میں انجام پایا۔