Oct ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • فائل فوٹو
    فائل فوٹو

آسمان ولایت ایک ہزار چار سو ایک نامی آرمی الیکٹرانک جنگ کی مشقوں کا آخری مرحلہ اصفہان کے عمومی علاقے میں منعقد کیا جائے گا۔

سحر نیوز/ ایران: آسمان ولایت ایک ہزار چار سو ایک نامی آرمی الیکٹرانک جنگ کی مشقوں کے آخری مرحلے میں ایران کی آرمی الیکٹرانک جنگ سے متعلق خصوصی اسٹریٹیجک دستے شرکت کریں گے۔

ان فوجی مشقوں کو اصفہان کے عمومی علاقے میں منعقد کیا جائے گا۔

فوجی مشقوں کے اس آخری مرحلے میں مختلف شعبوں میں ایران کی آرمی الیکٹرانک جنگ سے متعلق فوری ردعمل کے بارے میں حاصل مہارتوں کا مظاہرہ کرے گي۔

تقریبا بیس روز قبل ایران کی بری فوج کی دو روزہ فوجی مشقیں مختلف فوجی یونٹوں کی شرکت سے اصفہان کے نصر آباد کے عمومی علاقے میں برپا ہوئی تھیں۔

یہ فوجی مشقیں ایران کی بری فوج کی توانائی کو مزید فروغ دیئے جانے کا بہترین موقع ثابت ہوئیں اور ان فوجی مشقوں کے دوران ایران کے جدید ترین ہتھیاروں کا تجربہ بھی کیا گیا۔

ایران کی فوجی مشقیں دفاعی شعبے میں ایران کے جدید ترین ہتھیاروں سے متعلق صلاحیت و توانائی کا مظاہرہ کرنے کا مناسب موقع شمار ہوتی ہیں۔

ٹیگس