شہدائے سانحہ حرم شاہ چراغ کے جلوس جنازہ میں دسیوں ہزار سوگواروں کی شرکت
شیراز کے دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے جلوس جناز ہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دہشت گردی سے نفرت اور بیزاری کا اعلان کیا۔
سحر نیوز/ ایران: ہمارے نمائندے کے مطابق شہد ا کے جنازوں کو جلوس کے شکل میں، شہر کے مرکزی اسکوائر سے روضہ حضرت شاہ چراغ لایا گیا۔
شہدا کے جلوس میں ہزاروں عام لوگوں کے علاوہ صوبے کے گورنر، ولی فقیہ کے نمائندے اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلی سول اور فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔
جلوس جنازہ میں شریک لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں شہیدوں کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور وہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
جلوس جناز ہ میں شریک لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ملک کے حالیہ واقعات کو امریکہ، برطانیہ ، سعودی عرب اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ اورسازش کا نتیجہ قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ شہدائے شیراز کے جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی عوام اسلامی نظام کے وفادار ہیں اور دشمن کا پروپیکنڈہ ، ابلاغیاتی شور شرابے سے زیادہ نہیں۔