Oct ۳۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کی بحریہ نے 11 ملین لیٹر تیل اسمگل کرنے والے جہاز کو روک دیا

ایران کی بحریہ نے خلیج فارس میں ایک آئل ٹینکر کا راستہ روک لیا ہے جو ایک کروڑ دس لاکھ لیٹرخام تیل اسمگل کرکے لے جا رہا تھا۔

سحر نیوز/ ایران: صوبہ ہرمزگان کی عدلیہ کے سربراہ مجتبی قہرمانی نے بتایا کہ یہ اقدام ایک مہینے تک جاری رہنے والی دقیق فنی اور انٹیلی جنس سرگرمیوں کے بعد انجام دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس غیرملکی بحری آئیل ٹینکر کا کپتان اور عملہ بھی مزید بازپرس اور قانونی اقدامات کی تکمیل کے لئے حراست میں لے لیا گیا ہے۔ 
صوبہ ہرمزگان کی عدلیہ کے سربراہ نے مزید بتایا کہ جن جہازوں کے مالکین نے اس آئل ٹینکر کو غیرقانونی طریقے سے تیل فراہم کیا ہے ان کے خلاف بھی قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 
انہوں نے کہا کہ غیرممالک کو تیل فراہم کرنے والے اسمگلر، ایران کے عدالتی نظام اور انٹیلی جنس کے کارکنوں کی گرفت سے بھاگ نہیں سکتے اور انہیں بغیر رو رعایت کے، سخت قانونی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 

ٹیگس