Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
  • ایٹمی معاہدے کے تحفظ کی غرض سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہوئے ہیں، ایران

وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ایٹمی معاہدے کے تحفظ کی غرض سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے تہران میں اقوام متحدہ کے منشور کے مدافع گروہ کے پہلے بین الاقوامی اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ایران، مغرب کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے باوجود جوہری مسئلے کے پرامن حل کے طریقوں کا پابند رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ امریکہ نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ علیحدگی اختیار کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد اور قوانین کی خلاف ورزی کی اور منہ زوری کا مظاہرہ کیا اور اس کا یہ عمل اب بھی بدستور جاری ہے جو جدید ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ کا غلط استعمال کر کے دنیا کے آزاد ملکوں کے نظام اور حکومتوں کو نشانہ بنائے ہوئے ہے۔
ایران کے وزیر خارجہ نے خود سرانہ پالیسیوں  کا مقابلہ کئے جانے کے مقصد سے اقوام متحدہ کے منشور کے حامیوں کے درمیان تعاون کی تقویت کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پابندیوں کا موثر طریقے سے مقابلہ کئے جانے کے لئے آزاد ملکوں کے باہمی تعاون کی ضرورت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کے منشور کے مدافع گروہ کا پہلا بین الاقوامی اجلاس ہفتے کو روز ایران کے دارالحکومت تہران میں شروع ہو گیا۔ 

ٹیگس