Nov ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۱ Asia/Tehran
  • جشنِ اقبال 2025 — اقبال کے افکار، ایرانی اور پاکستانی ثقافت کا حسین امتزاج، سحر ٹی وی اردو پر لائیو نشر ہو گا

پاکستان کے صوبہ پنجاب کی وزیرِ اطلاعات و ثقافت محترمہ عظمیٰ زاہد بخاری کے زیرِ صدارت لاہور میں "جشنِ اقبال 2025" کے عنوان سے ایک روح پرور ثقافتی تقریب منعقد کی جا رہی ہے، جس میں علامہ محمد اقبالؒ کے افکار اور ایران و پاکستان کے دیرینہ ثقافتی رشتے کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔

سحرنیوز/پاکستان:  "جشنِ اقبال 2025" پروگرام 9 نومبر 2025 کو لاہور کے معروف الحمرا آرٹس کونسل میں شام 7 بجے شروع ہوگا۔ تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کا معروف بینڈ "درنگ" اور پاکستان کے نامور صوفی گلوکار محمد سمیع اپنی روحانی آوازوں کے ذریعے مشرقی ثقافت کا دل موہ لینے والا مظاہرہ کریں گے۔

اس موقع پر ایران اور پاکستان کی ثقافتی ہم آہنگی کو اجاگر کرنے والی موسیقی، نعت، شاعری اور صوفیانہ کلام پیش کیے جائیں گے۔ جہاں اقبال کے الفاظ فارسی فن کے روحانی رنگوں سے ہم آہنگ ہوں گے۔

منتظمین کے مطابق، تقریب کا مقصد نہ صرف اقبال کی شاعری اور فلسفے کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے بلکہ دونوں برادر ممالک کے درمیان ادبی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا بھی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ آپ اس پروگرام کو سحرٹی وی اردو پر لائیو دیکھ سکیں گے۔ ساتھ ہی ہماری ویب سائٹ پر بھی لائیو کے آپشن کو کلک کر کے اس پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ https://urdu.sahartv.ir/watch_live

ٹیگس