Nov ۰۵, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف امریکہ اور یوکرین کے الزامات جھوٹے ہیں، جنرل شکارچی

ایران کی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان نے روس اور یوکرین کی جنگ میں ایران کے ملوث ہونے کے بارے میں امریکہ اور یوکرین کے الزامات کو جھوٹا اور مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سینیئر ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے ایران کے داخلی امور میں امریکی صدر جو بائیڈن کی مداخلت پسندانہ بیان کے بارے میں کہا ہے کہ امریکی صدر الزائمر کا شکار ہیں اور ایران ان کی باتوں یا دھمکیوں کو سنجیدگی سے نہیں لیتا۔
انھوں نے ایران کے خلاف یوکرین کی دھمکیوں کے بارے میں بھی کہا کہ یوکرین کی موجودہ حکومت امریکہ و غاصب صیہونی حکومت سے وابستہ ہے جو یورپ و امریکہ کے ورغلانے پر ایران کے خلاف بیان دے رہی ہے اور کیف کا بیان بھی ایران کی نظر میں صرف ایک بات کی حد تک ہے اور اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

 بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ جنگ یوکرین سے برسوں  قبل سے ایران اور روس کے درمیان لین دین کا سلسلہ جاری ہے اور روس - یو کرین جنگ میں ایران کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔ 

ٹیگس