Nov ۰۶, ۲۰۲۲ ۲۲:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران ریسلنگ کا عالمی چیمپین بن گیا

ایران کی قومی ریسلنگ ٹیم نے آذربائیجان کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 2022 کا ورلڈ کپ جیت لیا۔

سحر نیوز/ کھیل: ایران کی قومی ریسلنگ ٹیم کو میزبانوں کے خلاف مسلسل کئی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، دنیا کی تیسری منتخب ٹیم ترکی کے خلاف اہم مقابلے کے بعد باکو میں 2022 کے عالمی کپ کا فائنل ایران اور آذربائیجان کے درمیان کھیلا گیا۔

ایرانی ٹیم، جو گزشتہ معرکے میں کم وزن میں حریف کو شکست دینے اور اپنی برتری ثابت کرنے میں کامیاب رہی تھی، اس بار اس کا آغاز ہی شکست سے ہوا اور اسے لگاتار کئی شکستوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن اس نے بعد کے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ میں واپسی کی۔  

فائنل کے دلچسپ مقابلے میں ایرانی پہلوان نے 130 کلوگرام کے زمرے میں اپنے آذربائیجانی حریف کو شکست دے کر چیمپین شپ جیت لی۔ ایرانی ٹیم نے آذربائیجان کے خلاف 22-19 کے تکنیکی اسکور کے ساتھ چیمپین شپ جیتی۔

 

ٹیگس