Nov ۱۱, ۲۰۲۲ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • دشمنوں کی حالت پتلی ہے، حملہ نہ کرنے کا پیغام بھجوا رہے ہیں: جنرل حسین سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ دشمن خو‌فزدہ ہے اور ہمیں مسلسل پیغام بھجوارہا ہے کہ حملہ نہ کرنا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے ایران کے میزائل پروگرام کےبانی شہید جنرل حسن طہرانی مقدم کی یاد میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتےہوئے کہ ہمارے دشنموں نے اپنی خواہشات ایک دوسرے سے جوڑلی ہیں اور وہ یہ سمجھ رہے تھے کہ انہوں نے تمام راستے بند کردیئے ہیں لیکن ایرانی قوم نے ان کی ناک زمین پر رگڑ دی اور ترقی و پیشرفت کے راستے پر قدم آگے بڑھا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دشمنوں کو بتا دیا تھا کہ تمہیں چین سے نہیں رہنے دیں گے اور یقینا ہم ایسا کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔
جنرل حسین سلامی نےکہا کہ پچھلے کئی روز سے دشمنوں کی حالت پتلی ہے، وہ خوفزدہ ہیں اور بعض ملکوں کی وساطت سے ہمیں مسلسل پیغام بھیج رہے ہیں کہ حملہ نہ کرنا۔ 
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کےکمانڈر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دشمن ایرانی عوام کے بارے میں اپنے حساب وکتاب پر نظرثانی کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے غلط سمجھا تھا کہ چند فریب خوردہ نوجوانوں کو جو ہمارے اپنے ہی نوجوان ہیں سڑکوں پراتار کراس پرشکوہ عالمی انقلاب کا راستہ روک دیں گے ۔
جنرل حسین سلامی نے واضح کیا کہ دشمن کے ایک ایک جرم کا جواب دیا جائے گا اور ایک ایک شہید کے خون کا قصاص لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہمیشہ مار کھاتا رہا ہے اور اس بار بھی ہم اسے ناکامی کا مزہ چکھائیں گے۔ 

ٹیگس