Nov ۱۸, ۲۰۲۲ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعاون کے پروٹوکول دستاویز پر دستخط

ایران اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کا تیسرا اجلاس ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں منعقد ہوا جس میں اقتصادی تعاون کے پروٹوکول دستاویز پر ایران کے اقتصادیات کے وزیر اور ہنگری کے وزیر خارجہ نے دستخط کئے۔

سحرنیوز/ایران: ایران کے وزیر اقتصاد سید احسن خان دوزی اقتصادی تعاون کے تیسرے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لئے ہنگری پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ایران ہنگری اقتصادی تعاون کے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ایران اور ہنگری کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے لئے ایران کے وزیر اقتصاد سید احسن خاندوزی اور ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیارٹو نے دستاویز پر دستخط کئے۔

ہنگری نے طلاب تبادلے کے سابقہ معاہدے کے تحت ایرانی طلباء کو 100 اسکالرشپ دینے پر اتفاق کیا جس کی اب تک 600 سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے وزیر اقتصاد نے کہا کہ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون کی سطح کو 100 ارب یورو تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ہنگری کے وزیر خارجہ نے اقتصادی شعبے میں تعاون کے ساتھ ساتھ علاقائی کشیدگی جیسے معاملات پر بھی بات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو 50 فیصد تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ٹیگس