Nov ۲۵, ۲۰۲۲ ۰۸:۲۵ Asia/Tehran
  • رہبر انقلاب اسلامی کا اہم خطاب

رہبر انقلاب اسلامی کل بروز ہفتہ رضاکار فورس (بسیج) کے جوانوں سے خطاب کریں گے۔

سحر نیوز/ ایران: ہفتہ بسیج کی مناسبت سے ایران کی رضاکار فورس (بسیج) کے سیکڑوں جوان ہفتے کے روز حسینیہ امام خمینی (رح) تہران میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کل 26 نومبر بروز ہفتہ ایرانی رضاکار فورس (بسیج) کے جوانوں سے خطاب کریں گے ان کا یہ خطاب ٹی وی اور انٹرنیٹ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

رہبرانقلاب اسلامی کے خطاب کو ٹیلی ویژن سے ایران کے مقامی وقت کے مطابق ہفتہ کی صبح 9:30 بجے، پاکستان کے وقت کے مطابق صبح 11 بجے اور ہندوستان کے وقت کے مطابق صبح 11:30 براہ راست نشر کیا جائیگا۔ جبکہ رہبر انقلاب کی آفیشل ویب سائٹ  KHAMENEI.IR پر برارہ راست نشر کیا جائے گا۔

50 لاکھ کے قریب بسیجی جوان ملک بھر سے براہ راست اور ویڈیو لنک کے ذریعے اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ 

ٹیگس