ایرانی بحریہ کے اقدامات
ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ علاقے اور بین الاقوامی سمندر میں ایرانی بحریہ کی موجودگی کے نتیجے میں جہازرانی کی سیکورٹی اور تجارتی رونق بڑھی ہے۔
سحر نیوز ایران: صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے جنوبی ایران کے شہر جاسک میں فوجی کمانڈروں، افسروں، شہدا کے اہل خانہ اور بحریہ کے کارکنوں سے اپنے خطاب میں ایرانی بحریہ کے درخشاں کارناموں پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ اس اہم ترین علاقے اور جاسک بندرگاہ میں اپنی موجودگی سے اقتصاد و تجارت کی حفاطت اور سیکورٹی فراہم کر کے اقتصادی و تجارتی رونق میں اپنا بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔
صدر ایران نے تاکید کی کہ ایران کی مسلح افواج جدید ترین اسلحہ تیار کر کے نہ صرف اپنے لئے بلکہ پڑوسی ملکوں کے لئے بھی امن و سیکورٹی فراہم نیز امن و صلح کا پیغام دے رہی ہے لیکن ایرانی قوم، ملک اور ایران کی مقدس سرزمین کو کوئی معمولی سا بھی اگر خطرہ محسوس ہواتو ایران کی مسلح افواج تاریخی سبق سکھانے کے لئے بھی مکمل آمادہ ہیں ۔