Dec ۰۶, ۲۰۲۲ ۱۸:۵۴ Asia/Tehran
  • ایران کے پاس ڈرون طیارہ بنانے کا کتنے سال کا تجربہ ہے جنرل باقری نے بتا دیا

ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا ہے کہ ہماری افواج کا ڈرون طیارے ڈیزائن کرنے اور بنانے میں انتالیس سال کا تجربہ ہے

سحر نیوز/ ایران: ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف بریگیڈیئر جنرل محمد باقری نے دفاع مقدس کے دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے زیرعنوان ہونے والی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مختلف نوعیت کے ایئرکرافٹ بنانے کے تمام مراحل ملک کے اندر انجام پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئروڈائنامک سائنس پر عبور حاصل کرکے ایرانی طلبا، ماہرین اور سائنسدانوں، نیز ملک کی پولی ٹیکنیک یونیورسٹیوں نے فضائی شعبے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کے محض چند نمونے منظر عام پر لائے گئے ہیں ۔

جنرل باقری نے ایران پر مسلط کردہ جنگ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں سائنس اور ٹیکنالوجی نے میدان جنگ میں ہماری مدد کی اور میدان جنگ میں حاصل شدہ تجربوں کو ایران کی سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ترقی کے لئے استفادہ کیا گیا۔ 
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چند دہائیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کی ترقی کو ہر شعبے میں دیکھا جا سکتا ہے بالخصوص ڈرون ٹیکنالوجی جیسے پیچیدہ اور ترقی یافتہ شعبے میں علاقائی کشیدگی کے دوران ایران کی ٹیکنالوجی کی برتری سب پر ثابت ہوگئی اور ایرانی ڈرون طیاروں نے متعدد کارروائیوں میں کامیابی حاصل کرکے اپنا لوہا بھی منوا لیا ہے۔ 

ٹیگس