Dec ۱۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۳۷ Asia/Tehran
  • ایران، مشہور اہل سنت عالم دین کے قاتل گرفتار

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کے مشہور اہل سنت عالم دین اور مسجد امام حسین (ع) کے امام جماعت مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل کے اصل مجرموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سحر نیوز/ ایران: ایران کی وزارت انٹیلیجنس نے ایک بیان میں کہا کہ مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل کے تین اہم اور مرکزی ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا ہے۔وزارت انٹلیجنس نے ایک بیان میں کہا کہ صوبہ سیستان و بلوچستان میں خفیہ اہلکاروں نے مولوی عبدالواحد ریگی کے قتل کے تین اہم مجرموں کی شناخت کرکے انہیں گرفتار کر لیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس صوبے کی پولیس کے تعاون سے قاتلوں کی شناخت کی گئی اور پھر انہیں ان کو گرفتار کیا گیا۔ یہ دہشت گرد عناصر قتل کی واردات کے بعد انڈر گراونڈ ہو گئے تھے اور ملک سے فرار ہونے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے لیکن ایران کے انٹیلیجنس اہلکاروں کی جال میں پھنس گئے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں صلح و آشتی اتحاد و بھائی چارے کی فضا کو برقرار رکھنے کے لئے قائد انقلاب اسلامی کی جانب سے علما کا ایک وفد سیستان و بلوچستان بھیجا گیا تھا جس کا مولوی عبد الواحد نے والہانہ استقبال کرتے ہوئے صوبے سیستان و بلوچستان کے عوام کی نمائندگی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی وفاداری اور یکجہتی کا اعادہ کیا تھا۔ انکی یہی ادا ایران دشمن عناصر کو پسند نہیں آئی، جس کے بعد دشمن کے الۂ کار دہشتگردوں نے انہیں اغوا کرکے ان کا قتل کر دیا تھا۔

 

ٹیگس