Dec ۱۷, ۲۰۲۲ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران میں یورینیم کی افزودگی کی گنجائش دوگنی ہوگئی ہے

ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کے سربراہ محمد اسلامی نے کہا ہے کہ ایران میں یورینیم کی افزودگی کی توانائی دوگنی ہوگئی ہے۔

سحرنیوز/ایران: پارلیمنٹ کے اسٹریٹیجک امور کے کمیشن کے ارکان سے ملاقات کے دوران محمد اسلامی نے کہا کہ گذشتہ برسوں کے دوران پارلیمنٹ کی جانب سے جاری شدہ اسٹریٹیجک اقدام کے قانون کے نفاذ نے ایران کی ایٹمی صنعت کی ترقی کی رفتار کو بڑھا دیا اور اسی قانون کے نتیجے میں یورینیم کی افزودگی کی صلاحیت اور گنجائش دگنی ہوگئی ہے جو کہ ہمارے ایٹمی صنعت کی تاریخ میں بے مثال ہے۔
قابل ذکر ہے کہ پارلیمنٹ کے اسٹریٹیجک امور کی کمیشن کے ارکان نے آج ایران کی ایٹمی توانائی کے قومی ادارے کا دورہ کیا اور اس ادارے کے سربراہ، اعلی عہدے داروں اور بعض ماہرین سے ملاقات کی۔
ارکان پارلیمنٹ کو ایران کی ایٹمی صنعت میں حاصل ہونے والی جدیدترین ترقی و پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا اور جے سی پی او اے کے رکن ممالک سے مذاکرات کے بارے میں بھی انہیں تفصیلات پیش کی گئیں۔  

ٹیگس