سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے 4 جوان شہید
ایران کی سپاہ قدس کے دفتر تعلقات عامہ نے خبر دی ہے کہ جنوب مشرقی ایران کے سراوان سرحدی علاقے میں دہشت گردانہ حملے میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چار جوان شہید ہوگئے ہیں۔
سحر نیوز/ ایران: جنوب مشرقی ایران میں قدس فورس کے دفتر تعلقات عامہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ پیر کی صبح ایک دہشت گردانہ اقدام کے بعد دہشت گردوں اور سپاہ قدس کی قمر بنی ہاشم نام چوالیسویں بریگیڈ کے جوانوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے چار جوان شہید ہو گئے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ سپاہ کے جوانوں کی بھرپور دفاعی اور جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد عناصر پاکستانی علاقے میں فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔
یہاں اس بات کا ذکر کرنا بھی ضروری ہے کہ اتوار کے روز بھی سراوان کے سرحدی علاقے میں ایرانی بارڈر سیکورٹی فورس نے اطلاع ملنے پر اور سرحدوں کا مکمل کنٹرول کرتے ہوئے تربیت یافتہ دہشت گرد عناصر کی ملک کی سرحدوں میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔