Dec ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۸:۱۰ Asia/Tehran
  •  ایرانی محققین بھی دنیا کے برتر محققین میں شامل

اسلامک ورلڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نگراں ادارے نے اعلان کیا ہے کہ دو ہزار بائیس میں دنیا کے برتر محققین کی فہرست میں ایران کے چودہ محققین کے نام شامل ہوئے ہیں۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامک ورلڈ سائنس وٹیکنالوجی اینڈ مانیٹرنگ انسٹی ٹیوٹ کے سربراہ سید احمد فاضل زادہ نے، دنیا کے برتر محققین میں ایران کے چودہ محققین کی شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ برتر محققین کے ناموں کی یہ فہرست، سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق ان کے معیاری مقالات کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دو ہزار بائیس میں سات ہزار دو سو پچیس برتر محققین کا انتخاب عمل میں آیا جن میں متعدد موضوعات کی بنیاد پر منتخب کئے جانے والے محققین کی تعداد چھے ہزار نو سو اڑتیس رہی۔ انھوں نے کہا کہ ان میں بیشتر تعداد امریکہ، چین، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، کینیڈا، ہالینڈ، فرانس، سوئیٹزرلینڈ اور سنگاپور کے محققین ہیں۔

ٹیگس