ایران میں شب یلدا کا تہوار
ایران کے مغرب میں واقع صوبہ کردستان میں بھی سال کی سب سے طویل رات شب یلدا کے لئے خریداری کا سلسلہ پرجوش انداز میں جاری ہے۔
سحر نیوز/ ایران: ایران کے دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں ایران کی قدیم روائت شبہ چلہ یا شب یلدا کی خریداری کے لئے بازاروں میں تل دھرنے تک کی جگہ تک نہیں ہے۔ تربوز، انار اور دیگر پھلوں کے ساتھ ساتھ خشک میوے کی دکانیں خریداروں سے بھری ہیں اور لوگوں میں اس قدیم اور روائتی تہوار کو منانے کے لئے خاصا جوش و ولولہ پایا جا رہا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اکیس اور بائیس دسمبر کی درمیانی شب کو، جو کہ سال کی طویل ترین رات ہے، شب چلہ یا شب یلدا کہا جاتا ہے جس میں ایرانی عوام اپنے والدین اور بزرگوں کے گھروں میں جا کر صلہ رحمی بجا لاتے ہیں ۔ لوک داستانیں سنانا اور حافظ شیرازی کے اشعار پڑھنا بھی اس رات کی روائتوں میں شامل ہے۔
یہ روائت مغربی ایران سے لیکر وسطی ایشیا اور افغانستان کے مختلف علاقوں تک پھیلی ہوئی ہے۔
یہ بتانا ضروری ہے کہ ایران کے تمام علاقوں بالخصوص سرحدی شہروں میں مارکیٹوں کی گہما گہمی اور لوگوں کی خوشی نے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے پھیلائی جانے والی بدامنی کی خبروں کی حقیقت کا پردہ بھی فاش کردیا ہے۔