Dec ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ایران  میں ایک ہی دن میں 400 گمنام شہیدوں کے جلوس جنازہ، لاکھوں کی شرکت

دارالحکومت تہران سمیت اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں میں ایران پر مسلط کردہ آٹھ سالہ جنگ کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے 400 گمنام شہیدوں کے جلوسہائے جنازہ نکالے گئے جن میں ایران بھر میں لاکھوں کی تعداد میں ایرانی عوام نے شرکت کر کے انقلاب اسلامی اور اسکی قیادت کے ساتھ تجدید بیعت کی۔

سحر نیوز/ایران: گزشتہ روز ایران کے متعدد صوبوں میں آٹھ سالہ دفاع مقدس کے شہدا کے جلوسہائے جنازہ نکالے گئے۔ شہدا جو شہدائے گمنام کہلاتے ہیں ان مجاہدین کے جنازے ہیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی اور اب گمنام شہید کے طور پر ان کی تدفین کی جاتی ہے۔ 

جن شہدا کے جنازے ملے ہیں اور حالیہ دنوں میں جن کی تدفین کی ‏گئی ہے آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے دوران "بدر" ، "رمضان"، "کربلا 5" اور "کربلا 6" آپریشنز میں شہید ہوئے تھے۔

ایران بھر میں ان شہدا کے پاکیزہ جنازوں کو بھیج کر وہاں انکی تشییع عمل میں لائی گئی اہل بیت (ع) کے ان سچے پیروکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا کہ جنہوں نے اسلام اور قرآن کی بالادستی کے لئے عالمی سامراج سے ٹکر لی۔

شہدا کے جنازوں کے جلوس میں وہ بچے بھی شامل تھے کہ جنہوں نے جنگ کو اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا تاہم اپنے گھروں میں ایسے بزرگوں کو دیکھا جو برسوں سے اپنے عزیزوں کے واپس لوٹنے یا ان کی شہادت کی خبر یا جنازوں کے ملنے کی خبر کے منتظر تھے اور ہیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب کی محمد رسول اللہ کور کے کمانڈر نے کہا تھا کہ ان ۴۰۰ شہدا میں سے ۲۰۰ شہیدوں کو دیگر صوبوں میں دفنایا جائے گا جبکہ ۲۰۰ شہید صوبۂ تہران کے مختلف مقامات پر دفن کئے جائیں گے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شہداء زیادہ تر بدر، رمضان، بیت المقدس، کربلا 5 اور کربلا 6 اور الفجر 1 آپریشنز میں شہید ہونے والے مجاہدین میں سے ہیں۔

ٹیگس